دنیا
مذاکرات ترجیح، مگر جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، ایرانی چیف مذاکرات کار
- یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے وفود کی دوحہ میں الگ الگ مذاکراتی نشستیں ہونے والی ہیں۔
ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ سفارت کاری کو ترجیح دے رہا ہے، تاہم وہ جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔
ریاستی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ ہم مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے وفود کی دوحہ میں الگ الگ مذاکراتی نشستیں ہونے والی ہیں۔























Comments