BR100 Increased By (1.08%)
BR30 Increased By (1.3%)
KSE100 Increased By (0.89%)
KSE30 Increased By (0.96%)
BAFL 59.02 Increased By ▲ 2.12 (3.73%)
BIPL 27.02 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.31 Increased By ▲ 0.27 (0.77%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.11 (1.36%)
DFML 19.76 Increased By ▲ 0.34 (1.75%)
DGKC 222.11 Increased By ▲ 2.05 (0.93%)
FABL 99.08 Increased By ▲ 1.11 (1.13%)
FCCL 58.28 Increased By ▲ 2.09 (3.72%)
FFL 17.92 Increased By ▲ 0.24 (1.36%)
GGL 23.41 Decreased By ▼ -0.19 (-0.81%)
HBL 293.60 Increased By ▲ 3.41 (1.18%)
HUBC 229.75 Increased By ▲ 2.30 (1.01%)
HUMNL 11.15 Increased By ▲ 0.22 (2.01%)
KEL 8.62 Increased By ▲ 0.05 (0.58%)
LOTCHEM 27.74 Increased By ▲ 0.20 (0.73%)
MLCF 107.65 Increased By ▲ 1.14 (1.07%)
OGDC 337.50 Increased By ▲ 2.30 (0.69%)
PAEL 45.61 Increased By ▲ 0.61 (1.36%)
PIBTL 18.59 Increased By ▲ 0.32 (1.75%)
PIOC 272.71 Increased By ▲ 2.67 (0.99%)
PPL 248.20 Increased By ▲ 3.71 (1.52%)
PRL 35.11 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 118.50 Decreased By ▼ -0.10 (-0.08%)
SSGC 31.00 Increased By ▲ 0.17 (0.55%)
TELE 8.79 Increased By ▲ 0.09 (1.03%)
TPLP 10.52 Increased By ▲ 0.26 (2.53%)
TRG 64.03 Increased By ▲ 0.67 (1.06%)
UNITY 10.79 Increased By ▲ 0.13 (1.22%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
مارکٹس

جاپانی ین 40 سال کی کم ترین سطح پر، حکومتی مداخلت کی قیاس آرائیاں تیز

  • ابتدائی کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں ین 162.27 تک گر گیا
شائع June 30, 2026 اپ ڈیٹ June 30, 2026 09:35am

جاپانی کرنسی ین منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1986 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد مالیاتی منڈیوں میں یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ جاپان کی حکومت کرنسی کو سہارا دینے کے لیے جلد براہِ راست مداخلت کر سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی ڈالر، اہم روزگار کے اعداد و شمار سے قبل، اپنی حالیہ بلند ترین سطح سے کچھ پیچھے ہٹ گیا۔

ابتدائی کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں ین 162.27 تک گر گیا، جو تقریباً 40 سال کی کم ترین سطح ہے۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ین کی قدر ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد کم ہونے کی توقع ہے، جو مسلسل چوتھی سہ ماہی کی گراوٹ ہوگی۔ ماہرین کے مطابق امریکہ اور جاپان کے درمیان شرح سود کے بڑے فرق نے ین پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کی کرنسی اسٹریٹجسٹ کیرول کانگ کے مطابق جاپان کی وزارت خزانہ کی جانب سے مداخلت کا سوال اگر کا نہیں بلکہ کب کا ہے، تاہم ایسی کارروائی بھی ڈالر کے مقابلے میں ین کی مجموعی کمزوری کا رجحان تبدیل کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔

ادھر سرمایہ کار جمعرات کو جاری ہونے والی امریکی روزگار رپورٹ کے منتظر ہیں، کیونکہ مضبوط لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کو تقویت دے سکتے ہیں۔ مارکیٹ اس وقت ستمبر میں شرح سود بڑھنے کے تقریباً 63 فیصد امکانات ظاہر کر رہی ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کار امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک کو برطرف کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس سے مرکزی بینک کی خودمختاری سے متعلق خدشات میں کچھ کمی آئی ہے۔ اسی دوران ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور جنگ بندی سے متعلق غیر یقینی صورتحال بھی عالمی مالیاتی منڈیوں کے رجحان پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

Comments

200 حروف