BR100 Decreased By (-0.37%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 59.64 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.08 (-0.29%)
BOP 34.96 Decreased By ▼ -0.32 (-0.91%)
CNERGY 13.34 Increased By ▲ 0.21 (1.6%)
DFML 18.50 Increased By ▲ 0.42 (2.32%)
DGKC 214.90 Decreased By ▼ -2.11 (-0.97%)
FABL 99.99 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
FCCL 57.85 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
FFL 16.37 Decreased By ▼ -0.05 (-0.3%)
GGL 24.15 Decreased By ▼ -0.21 (-0.86%)
HBL 324.79 Decreased By ▼ -1.42 (-0.44%)
HUBC 212.34 Decreased By ▼ -1.08 (-0.51%)
HUMNL 10.79 Decreased By ▼ -0.02 (-0.19%)
KEL 7.65 Increased By ▲ 0.17 (2.27%)
LOTCHEM 28.00 Increased By ▲ 0.25 (0.9%)
MLCF 101.05 Decreased By ▼ -1.93 (-1.87%)
OGDC 322.60 Decreased By ▼ -1.18 (-0.36%)
PAEL 43.70 Decreased By ▼ -0.20 (-0.46%)
PIBTL 16.58 Decreased By ▼ -0.10 (-0.6%)
PIOC 273.81 Decreased By ▼ -2.38 (-0.86%)
PPL 231.02 Increased By ▲ 1.55 (0.68%)
PRL 71.95 Increased By ▲ 1.84 (2.62%)
SNGP 103.80 Increased By ▲ 0.14 (0.14%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.76 Increased By ▲ 0.04 (0.46%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.23 (-1.47%)
TRG 60.76 Decreased By ▼ -0.37 (-0.61%)
UNITY 12.38 Increased By ▲ 0.34 (2.82%)
WTL 1.21 Decreased By ▼ -0.02 (-1.63%)
دنیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں، حکومتی ذرائع کی تردید

  • کیئر اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور اقتدار چھوڑنے کے لیے ایک ٹائم لائن کا اعلان کر سکتے، برطانوی اخبار
شائع اپ ڈیٹ

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، تاہم حکومت نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دینے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

برطانوی اخبار آبزرور نے رپورٹ کیا ہے کہ کیئر اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور اقتدار چھوڑنے کے لیے ایک ٹائم لائن کا اعلان کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل اپنے دیہی رہائش گاہ چیکرز میں اپنی اہلیہ سے مشاورت کی، جبکہ لیبر پارٹی کی سینئر شخصیات کو جلد ان کے مستقبل سے متعلق واضح بیان کی توقع ہے۔

کیئر اسٹارمر کی قیادت کو درپیش خطرات میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کے سیاسی حریف اینڈی برنہم نے پارلیمنٹ کی نشست جیت لی، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر قیادت کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

تاہم ایک حکومتی ذریعے نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور قیادت سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ کیئر اسٹارمر نے جمعہ کو بھی کہا تھا کہ وہ اپنی قیادت کے خلاف کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور لیبر پارٹی کو اندرونی اختلافات سے بچنے کی تلقین کی تھی۔

2024 کے انتخابات میں لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے والے کیئر اسٹارمر کی مقبولیت حالیہ مہینوں میں متعدد اسکینڈلز اور پالیسیوں میں یوٹرن کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لیبر پارٹی کے 100 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ عوامی طور پر ان سے مستعفی ہونے یا اقتدار چھوڑنے کا شیڈول دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق 56 سالہ اینڈی برنہم کو کیئر اسٹارمر کا ممکنہ جانشین سمجھا جا رہا ہے، جبکہ سابق وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی قیادت کے لیے چیلنج کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اگر کیئر اسٹارمر مستعفی ہوتے ہیں تو برطانیہ ایک دہائی سے کچھ زائد عرصے میں اپنا ساتواں وزیراعظم دیکھے گا۔

Comments

200 حروف