BR100 Increased By (1.47%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.71%)
KSE30 Increased By (1.73%)
BAFL 60.90 Increased By ▲ 0.76 (1.26%)
BIPL 27.80 Increased By ▲ 1.12 (4.2%)
BOP 36.52 Increased By ▲ 0.79 (2.21%)
CNERGY 8.38 Increased By ▲ 0.10 (1.21%)
DFML 19.85 Increased By ▲ 0.32 (1.64%)
DGKC 218.75 Decreased By ▼ -2.30 (-1.04%)
FABL 97.30 Increased By ▲ 2.71 (2.86%)
FCCL 57.71 Increased By ▲ 0.32 (0.56%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.09 (0.5%)
GGL 21.04 Increased By ▲ 0.01 (0.05%)
HBL 300.30 Increased By ▲ 4.32 (1.46%)
HUBC 231.61 Increased By ▲ 2.85 (1.25%)
HUMNL 11.75 Increased By ▲ 0.09 (0.77%)
KEL 8.24 Increased By ▲ 0.17 (2.11%)
LOTCHEM 28.30 Decreased By ▼ -0.39 (-1.36%)
MLCF 98.65 Increased By ▲ 0.52 (0.53%)
OGDC 329.20 Increased By ▲ 4.57 (1.41%)
PAEL 43.84 Increased By ▲ 0.75 (1.74%)
PIBTL 18.11 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
PIOC 291.09 Decreased By ▼ -1.21 (-0.41%)
PPL 238.51 Increased By ▲ 5.73 (2.46%)
PRL 36.32 Increased By ▲ 0.63 (1.77%)
SNGP 112.94 Increased By ▲ 10.27 (10%)
SSGC 30.43 Increased By ▲ 2.77 (10.01%)
TELE 9.36 Increased By ▲ 0.17 (1.85%)
TPLP 11.81 Increased By ▲ 0.44 (3.87%)
TRG 69.26 Increased By ▲ 0.41 (0.6%)
UNITY 11.60 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

گلگت بلتستان کے 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم

  • شہباز شریف کی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
شائع June 16, 2026 اپ ڈیٹ June 16, 2026 11:51am

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور سپلائی منصوبے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں حکومت کے سولر انرجی منصوبے پر بریفنگ بھی دی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گلگت اور دیامر ڈویژنز میں سرکاری عمارتوں کے لیے 18 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

جبکہ بلتستان ڈویژن میں سرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن منصوبے کو اکتوبر 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

جبکہ بلتستان ڈویژن میں سرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن کا منصوبہ اکتوبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ گلگت، اسکردو اور چلاس میں گھرانوں کے لیے 82 میگاواٹ کے شمسی توانائی (سولر انرجی) کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے کے تمام مراحل پر آزادانہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن (جانچ پڑتال) کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

200 حروف