BR100 Increased By (2.94%)
BR30 Increased By (3.47%)
KSE100 Increased By (2.69%)
KSE30 Increased By (2.84%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

سروِس گروپ اسٹاک ایکسچینج میں 1 ارب ڈالر کلب میں شامل

  • گروپ کی دیگر دو کمپنیاں سروس انڈسٹریز اور سروس گلوبل نے گروپ کو 1 بلین ڈالر کلب میں شامل ہونے میں مدد کی، سی ای او عمر سعید
شائع June 16, 2026 اپ ڈیٹ June 16, 2026 01:14am

پاکستان کے سروس گروپ کی مارکیٹ ویلیو 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی جب اس کی ذیلی کمپنی سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ (ایس ایل ایم) کے شیئرز کی قیمت پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زیادہ سے زیادہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ اسکرین کے مطابق ایس ایل ایم کے شیئرز کی قیمت 21.95 روپے پر اوپن ہوئی جو 10.03 فیصد (یعنی 2 روپے) کے زیادہ سے زیادہ مقررہ اضافے کے ساتھ تھی اور دن بھر اسی سطح پر برقرار رہی۔ ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار 940 شیئرز کا لین دین کیا۔

ایس ایل ایم کے سی ای او عمر سعید نے کمپنی کی لسٹنگ کے موقع پر منعقدہ گونگ (گھنٹی بجانے کی) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سروس گروپ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز ایس ایل ایم کی اسٹینڈ الون مارکیٹ ویلیو 600 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ پی ایس ایکس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کی دیگر دو کمپنیاں، سروس انڈسٹریز اور سروس گلوبل نے گروپ کو 1 بلین ڈالر کلب میں شامل ہونے میں مدد کی۔

ٹرک اور بسوں کے ریڈیل ٹائر بنانے والی اس کمپنی نے مئی 2026 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بُک بلڈنگ اور آئی پی او کے ذریعے 19.95 روپے فی حصص کی اسٹرائیک قیمت پر اپنے 389.74 ملین حصص فروخت کر کے 7.78 ارب روپے جمع کیے تھے۔

عمر سعید نے بتایا کہ وہ اپنے موجودہ ٹائر مینوفیکچرنگ پلانٹ کو وسیع کرنے کے عمل میں ہیں۔ نئی پروڈکشن لائن کو چھوٹی گاڑیوں سے لے کر بڑی ایس یو ویز تک کے لیے ریڈیل ٹائر تیار کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ پلانٹ دسمبر 2027 تک کمرشل پیداوار شروع کرنے کے لیے شیڈول ہے جس کی تنصیبی صلاحیت 2 ملین کار ٹائر سالانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم کی مدد سے اپنی پروڈکشن کی سہولت کو وسیع کر رہے ہیں، نئے پلانٹ میں مزید 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہم اس منصوبے میں پہلے ہی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس ایل ایم کا پاکستان میں ٹرک اور بسوں کے ٹائروں کی فروخت کے زمرے میں 60 فیصد مارکیٹ شیئر ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی اپنی کل پیداوار کا تقریباً 40 فیصد امریکہ اور برازیل سمیت دنیا بھر کی بڑی اور اہم مارکیٹوں میں برآمد کررہی ہے۔

ہم دو ماہ بعد پولینڈ، یورپ کو برآمدات شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ہم نے اس سال 70 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل کی ہیں اور اگلے سال 100 ملین ڈالر کی برآمدی آمدنی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمر سعید نے مزید کہا کہ ایس ایل ایم خطے میں ایک مسابقتی برآمد کنندہ کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ خطے میں کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور بھارت کے ساتھ بہتر مقابلہ کر رہی ہے اور دنیا بھر میں اے کیٹیگری کی منڈیوں میں ٹائر برآمد کر رہی ہے۔ پیداواری لیبر (محنت کش) اور ہوا اور شمسی توانائی جیسے قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی سستی بجلی نے اسے دنیا بھر میں مسابقتی بنا دیا ہے۔

Comments

200 حروف