BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.07%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.44 Increased By ▲ 0.09 (0.3%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.14 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 52.94 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 307.40 Increased By ▲ 1.30 (0.42%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.65 Decreased By ▼ -1.08 (-0.34%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.95 Increased By ▲ 0.27 (1.84%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 225.50 Decreased By ▼ -1.41 (-0.62%)
PRL 93.44 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.89 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.99 Increased By ▲ 0.43 (0.76%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

ویوز ہوم اپلائنسز نے ایئر کنڈیشنر کی پروڈکشن لائنز دوبارہ شروع کردیں

  • 5 ہزار سی کے ڈی ایئر کنڈیشنر کٹس کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ویوز ہوم اپلائنسز لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے ایئر کنڈیشنرپروڈکٹ رینج کی اسمبلنگ کے آپریشنز دوبارہ شروع کردیے ہیں۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے بتایا کہ سال 2022 میں ملکی سطح پر درآمدی پابندیوں کے نفاذ کے بعد جو کہ معاشی دباؤ اور سخت مالیاتی اقدامات کے باعث تھیں، کمپنی کے ورکنگ کیپٹل (کام کرنے کے لیے درکار سرمائے) کے وسائل دباؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

نوٹس میں اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں کمپنی کے فلیگ شپ ڈیپ فریزر اور ریفریجریٹرز کے علاوہ ایئر کنڈیشنرز اور چند دیگر پروڈکٹ لائنز کی پیداوار اور فروخت عارضی طور پر معطل ہو گئی تھی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ مالی صورتحال میں بہتری اور مالی وسائل کی ازسرِ نو ترتیب کے بعد درآمدی مواد کی بڑی مقدار کی درآمد اور فراہمی کیلئے ضروری سپلائی چین انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

نتیجتاً کمپنی نے چین میں ایئر کنڈیشنر کٹس فراہم کرنے والی ایک معروف سپلائر کمپنی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات دوبارہ فعال کردیے جو پاکستان میں کام کرنے والے کئی بڑے برانڈز کو بھی سپلائی فراہم کرتی ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ 5 ہزار سی کے ڈی ایئر کنڈیشنر کٹس کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے جس سے مارکیٹ کی طلب کے مطابق اہم سائز کے ٹی 3 اور ٹی ون ماڈلز دونوں کے لیے اسمبلی آپریشنز کی بحالی ممکن ہو گئی ہے۔

اس پروڈکٹ سیگمنٹ سے حاصل ہونے والی آمدن کو کمپنی کی موجودہ سہ ماہی کی آمدنی میں شمار کیا جائے گا، توقع ہے کہ یہ مجموعی منافع میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

یہ عمل واشنگ مشینوں مائیکرو ویو اوونز اور واٹر ڈسپنسرز سمیت دیگر پروڈکٹ لائنز کی بحالی کو بھی ممکن بنائے گا۔

ویوز ہوم اپلائنسز لمیٹڈ (سابقہ نام ثامن ٹیکسٹائلز لمیٹڈ) کا قیام پاکستان میں 27 نومبر 1989 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر عمل میں آیا تھا۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار ہر قسم کے گھریلو صارفین کے آلات اور دیگر ہلکی انجینئرنگ مصنوعات کو ڈیزائن، تیار، پروسیس، اسمبل، تقسیم، تجارت، مرمت، ری کنڈیشن، درآمد، برآمد خرید یا ان کا لین دین کرنا ہے۔

Comments

200 حروف