BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اقتصادی سروے کے اعلان کے بعد 100 انڈیکس میں معمولی تیزی

  • مارکیٹ 276.16 پوائنٹس یا 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 169,703.60 پوائنٹس پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس جمعرات کو اس وقت 276 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا وفاقی وزیر خزانہ نے مالیاتی سال 27-2026ء کے بجٹ سے قبل اقتصادی سروے کا اعلان کیا۔

کاروباری سیشن کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں مختصر وقت کے لیے فروخت کا رجحان دیکھا گیا جس نے انڈیکس کو دن کی کم ترین سطح 168,682.25 پوائنٹس پر دھکیل دیا۔ تاہم بعد کے گھنٹوں میں تیزی پسندی کا غلبہ رہا، جس نے انڈیکس کو دن کی بلند ترین سطح 170,138.19 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد دوبارہ منافع کی وصولی کے لیے حصص کی فروخت دیکھی گئی جس نے دن بھر کے حاصل کردہ فائدے کو ختم کر دیا اور انڈیکس کو ایک بار پھر مندی میں دھکیل دیا۔ تاہم رخصت ہونے والے مالیاتی سال 26-2025ء کے اقتصادی سروے کے اعلان کے فوراً بعد انڈیکس میں خریداری کا رجحان واپس لوٹ آیا جس نے مارکیٹ کا مثبت اختتام یقینی بنایا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 276.16 پوائنٹس یا 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 169,703.60 پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز نے مارکیٹ کے اختتام پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انڈیکس میں حصہ ڈالنے کے لحاظ سے مارکیٹ کے بڑے حصص یوبی ایل، اینگرو، ماری، ایم اے آر آئی اور پی او ایل مارکیٹ کو اوپر لے جانے والے بنیادی محرک ثابت ہوئے، جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک کے فائدے میں 315 پوائنٹس کا حصہ ڈالا۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انرجی اور بینکنگ سیکٹرز کے مستحکم اور منافع بخش حصص میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 903.12 پوائنٹس یا 0.53 فیصد کی کمی سے 169,427.44 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ وال اسٹریٹ میں فروخت کا دباؤ تھا کیونکہ امریکا میں توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار سامنے آئے جب کہ ایران پر امریکا کے نئے حملوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جاپان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل کے حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی قیادت جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3 فیصد کی گراوٹ نے کی۔ دوسری جانب ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرزمیں بھی 0.3 فیصد کی مندی دیکھی گئی۔

ایشیائی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوبارہ آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 94.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرینِ حکمتِ عملی کا ماننا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران تیزی سے بڑھنے والے ایشیائی اسٹاکس میں حالیہ مندی کا سلسلہ مزید دراز ہونے کا امکان ہے کیونکہ مارکیٹس اب اس بات پر سوال اٹھارہی ہیں کہ آیا کارپوریٹ منافع میں اضافے کی وہ بلند بانگ توقعات برقرار رکھی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے یہ تیزی آئی تھی۔

سنگاپور میں برنسٹین کے ایشیا کوانٹ اسٹریٹجسٹ روپل اگروال نے کلائنٹس کے لیے جاری ایک نوٹ میں کہا کہ پہلے سے ہی حد سے بڑھی ہوئی ویلیو ایشنز (کیپٹل کی قیمتوں) کے پیشِ نظر یہ انتہائی پُر امید توقعات جنوبی کوریا، تائیوان اور ایشیا کے ٹیک سیکٹر میں تیزی کے رجحان کے لیے ایک کمزور بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

دوسری جانب جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 پیسے (0.01 روپے) کے اضافے کے ساتھ 278.35 روپے پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم (شیئرز کی تعداد) گزشتہ سیشن کے 791.64 ملین سے کم ہو کر 771.93 ملین شیئرز رہ گیا۔

تاہم شیئرز کی مجموعی مالیت گزشتہ سیشن کے 25.48 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 27.05 ارب روپے ہو گئی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے فرسٹ نیشنل ایکوئٹیز 118.36 ملین شیئرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جس کے بعد ستارہ پٹرولیم 53.70 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور میپل لیف 35.48 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 487 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 190 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 250 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 47 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف