BR100 Increased By (0.1%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.21%)
BAFL 57.98 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 25.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 33.70 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.08 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
DFML 19.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
DGKC 194.40 Increased By ▲ 0.94 (0.49%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 1.18 (1.33%)
FCCL 52.20 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
FFL 18.04 Increased By ▲ 0.32 (1.81%)
GGL 20.70 Increased By ▲ 0.25 (1.22%)
HBL 283.94 Increased By ▲ 2.37 (0.84%)
HUBC 212.90 Decreased By ▼ -0.56 (-0.26%)
HUMNL 11.15 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 7.86 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 28.91 Increased By ▲ 0.14 (0.49%)
MLCF 86.65 Increased By ▲ 1.05 (1.23%)
OGDC 316.81 Increased By ▲ 0.13 (0.04%)
PAEL 40.00 Decreased By ▼ -0.27 (-0.67%)
PIBTL 17.30 Increased By ▲ 0.26 (1.53%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 0.68 (0.25%)
PPL 222.95 Decreased By ▼ -1.11 (-0.5%)
PRL 34.42 Decreased By ▼ -0.20 (-0.58%)
SNGP 99.35 Decreased By ▼ -0.73 (-0.73%)
SSGC 26.78 Increased By ▲ 0.18 (0.68%)
TELE 8.94 Decreased By ▼ -0.14 (-1.54%)
TPLP 11.26 Decreased By ▼ -0.16 (-1.4%)
TRG 70.70 Decreased By ▼ -0.28 (-0.39%)
UNITY 11.44 Decreased By ▼ -0.15 (-1.29%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج: فروخت کا دباؤ برقرار، انڈیکس مزید 300 سے زائد پوائنٹس گرگیا

  • صبح 9 بجکر 39 منٹ پربینچ مارک انڈیکس 169,091.20 پوائنٹس پر آگیا
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 11:02am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

صبح 9 بجکر 39 منٹ پربینچ مارک انڈیکس 336.24 پوائنٹس یا 0.20 فیصد کی کمی سے 169,091.20 پوائنٹس پر آگیا۔

دورانِ ٹریڈنگ آٹوموبائل (گاڑیوں)، سیمنٹ اور کمرشل بینکوں سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 903.12 پوائنٹس یا 0.53 فیصد کی کمی سے 169,427.44 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ وال اسٹریٹ میں فروخت کا دباؤ تھا کیونکہ امریکا میں توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار سامنے آئے جب کہ ایران پر امریکا کے نئے حملوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جاپان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل کے حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی قیادت جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3 فیصد کی گراوٹ نے کی۔ دوسری جانب ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرزمیں بھی 0.3 فیصد کی مندی دیکھی گئی۔

ایشیائی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوبارہ آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 94.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرینِ حکمتِ عملی کا ماننا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران تیزی سے بڑھنے والے ایشیائی اسٹاکس میں حالیہ مندی کا سلسلہ مزید دراز ہونے کا امکان ہے کیونکہ مارکیٹس اب اس بات پر سوال اٹھارہی ہیں کہ آیا کارپوریٹ منافع میں اضافے کی وہ بلند بانگ توقعات برقرار رکھی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے یہ تیزی آئی تھی۔

سنگاپور میں برنسٹین کے ایشیا کوانٹ اسٹریٹجسٹ روپل اگروال نے کلائنٹس کے لیے جاری ایک نوٹ میں کہا کہ پہلے سے ہی حد سے بڑھی ہوئی ویلیو ایشنز (کیپٹل کی قیمتوں) کے پیشِ نظر یہ انتہائی پُر امید توقعات جنوبی کوریا، تائیوان اور ایشیا کے ٹیک سیکٹر میں تیزی کے رجحان کے لیے ایک کمزور بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف