BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ کشیدگی، سونا چھ ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 4,063.87 ڈالر فی اونس رہ گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سونے کی عالمی قیمت جمعرات کو چھ ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سرمایہ کاروں میں بڑھتی ہوئی افراطِ زر اور طویل مدت تک بلند شرح سود برقرار رہنے کے خدشات نے قیمتی دھات پر دباؤ بڑھا دیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 4,063.87 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ کاروبار کے دوران یہ 21 نومبر کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی گر گئی۔ اگست میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 4,086.50 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

امریکی فوج کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایران میں متعدد اہداف پر نئے حملے کیے گئے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر امن معاہدہ نہ ہوا تو مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ ان حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی افراطِ زر میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگرچہ سونے کو عام طور پر مہنگائی سے بچاؤ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود غیر منافع بخش اثاثوں جیسے سونے کی طلب کو متاثر کرتی ہے۔

دریں اثنا، امریکی اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ مئی میں صارفین کی مہنگائی کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کی بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس صورتحال نے امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے لیے شرح سود میں فوری کمی کے امکانات مزید کم کر دیے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 63.15 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,655.06 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,225.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف