BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 4,187.59 ڈالر فی اونس تک گر گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

بدھ کے روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 4,187.59 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جو 23 مارچ کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ اسی طرح اگست میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 4,213.40 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی نے سونے پر دباؤ بڑھا دیا ہے کیونکہ ڈالر میں قیمت طے ہونے والا سونا دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے مہنگا ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافے نے افراطِ زر کے خدشات کو بڑھا دیا ہے، جس سے یہ توقعات مضبوط ہوئی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود کو طویل عرصے تک بلند رکھ سکتا ہے یا مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

تجزیہ کار الیا اسپیواک کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ فیڈرل ریزرو کی پالیسی سے متعلق توقعات، بانڈز کی بڑھتی ہوئی ییلڈز اور مضبوط ڈالر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سونا 4,100 ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا تو سال کے اختتام تک 3,500 ڈالر فی اونس کی سطح بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

منگل کو امریکا نے ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے امکانات مزید کمزور ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی مہنگائی کے اعدادوشمار کی جانب مبذول کر دی ہے، جن میں مئی کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور جمعرات کو جاری ہونے والا پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) شامل ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ چاندی 1.5 فیصد گر کر 64.43 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 2.8 فیصد کمی کے ساتھ 1,678.10 ڈالر اور پیلیڈیم 0.8 فیصد گر کر 1,212.31 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

Comments

200 حروف