آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- ون ڈے سیریز منگل سے شروع، تینوں میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، ٹوڈ مرفی، اولی پیک اور میٹ شارٹ اسکواڈ میں شامل
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان مچل مارش، اوپنر ٹریوس ہیڈ اور اسپنر تنویر سنگھا بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی جگہ ٹوڈ مرفی، اولی پیک اور میٹ شارٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اولی پیک اور میٹ شارٹ حال ہی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے۔سیریز منگل سے ڈھاکہ میں شروع ہو رہی ہے، جہاں مچل مارش کی عدم موجودگی میں جوش انگلس کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ مارش ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ 17 جون سے چٹاگرام میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز تک واپسی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب سلیکٹر ٹونی ڈوڈی مائیڈ کے مطابق اسپنر تنویر سنگھا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پورے دورے سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ ٹریوس ہیڈ کو ذاتی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے اور وہ اب اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت کریں گے۔























Comments