BR100 Decreased By (-1.11%)
BR30 Decreased By (-1.67%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 57.97 Decreased By ▼ -0.38 (-0.65%)
BIPL 25.23 Decreased By ▼ -0.31 (-1.21%)
BOP 33.05 Decreased By ▼ -0.74 (-2.19%)
CNERGY 8.06 Decreased By ▼ -0.09 (-1.1%)
DFML 19.88 Decreased By ▼ -0.83 (-4.01%)
DGKC 191.10 Decreased By ▼ -6.10 (-3.09%)
FABL 88.45 Decreased By ▼ -1.58 (-1.75%)
FCCL 52.21 Decreased By ▼ -1.28 (-2.39%)
FFL 17.59 Decreased By ▼ -0.25 (-1.4%)
GGL 20.05 Decreased By ▼ -0.30 (-1.47%)
HBL 280.53 Decreased By ▼ -5.16 (-1.81%)
HUBC 211.79 Decreased By ▼ -2.33 (-1.09%)
HUMNL 11.03 Decreased By ▼ -0.08 (-0.72%)
KEL 7.91 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
LOTCHEM 28.55 Increased By ▲ 0.50 (1.78%)
MLCF 84.74 Decreased By ▼ -2.66 (-3.04%)
OGDC 317.40 Decreased By ▼ -2.91 (-0.91%)
PAEL 39.45 Decreased By ▼ -0.80 (-1.99%)
PIBTL 16.82 Decreased By ▼ -0.32 (-1.87%)
PIOC 267.12 Decreased By ▼ -7.46 (-2.72%)
PPL 224.25 Decreased By ▼ -4.48 (-1.96%)
PRL 34.17 Decreased By ▼ -0.32 (-0.93%)
SNGP 97.80 Decreased By ▼ -1.03 (-1.04%)
SSGC 26.39 Decreased By ▼ -0.44 (-1.64%)
TELE 8.35 Decreased By ▼ -0.18 (-2.11%)
TPLP 9.69 Increased By ▲ 0.36 (3.86%)
TRG 69.60 Decreased By ▼ -2.01 (-2.81%)
UNITY 11.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.08%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

40 ویمن چیمبرز نے وفاقی بجٹ 2026-27 کیلئے اپنی تجاویز بلال اظہر کیانی کو پیش کر دیں

  • وفود نے مطالبہ کیا کہ خواتین کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں
شائع June 8, 2026 اپ ڈیٹ June 8, 2026 09:06am

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے اتوار کے روز وزارت خزانہ میں ملک بھر کی ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدور، نائب صدور اور نمائندہ خواتین کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، پشاور، ایبٹ آباد، سرگودھا، کراچی اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے وفود نے شرکت کی، جو تقریباً 40 ویمن چیمبرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

وفد کی قیادت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی نائب صدر قرۃ العین نے کی۔ اجلاس کے دوران آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری، خواتین کی معاشی شمولیت، کاروباری مواقع اور قومی معیشت میں خواتین کے کردار کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفود نے آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور مطالبہ کیا کہ خواتین کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ شرکا نے خواتین کی معاشی سرگرمیوں اور پالیسی سازی میں مؤثر شمولیت بڑھانے، مہارتوں کی ترقی تک رسائی بہتر بنانے، اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ) میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے، خواتین کی زیر قیادت کاروباروں کی سرپرستی اور انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین کاروباری شخصیات کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں ان کی بڑھتی ہوئی شمولیت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کے عمل میں بامعنی انداز سے شریک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پہلے ہی مختلف مشاورتی بورڈز، کمیٹیوں اور پالیسی پلیٹ فارمز پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، اور حکومت ان کی نمائندگی اور شمولیت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ بلال اظہر کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت خزانہ خواتین کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف