حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی، ڈیزل کی قیمت برقرار
- نئی قیمتیں 6 جون سے نافذ العمل ہوں گی، وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
- پیٹرول کی نئی قیمت 381.78 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 377.78 روپے فی لیٹر مقرر
وفاقی حکومت نے جمعے کو پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ( ایچ ایس ڈی) کی قیمت آئندہ قیمتوں کے تعین کے دورانیے کے لیے برقرار رکھی گئی ہے، جو 6 جون 2026 سے نافذ ہوگا۔
وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 381.78 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 377.78 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380.78 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
نظرثانی شدہ قیمتیں 6 جون 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔
یہ تازہ ردوبدل بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر ہونے والی قیمتوں میں تبدیلیوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔
گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
























Comments