BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

خلیج میں کشیدگی سے ڈالر مضبوط، جاپانی ین160 کی سطح تک گرگیا

  • مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور لبنان سے متعلق کشیدگی نے بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں 160 کی اہم سطح کو چھو گیا، جس کے بعد جاپانی حکام نے سخت ردعمل کا اشارہ دیا ہے۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث محفوظ سرمایہ کاری (سیف ہیون) کی طلب بڑھنے سے امریکی ڈالر ہفتہ وار بنیادوں پر مضبوطی کی جانب گامزن ہے۔

ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ین مسلسل تیسرے روز 160 ین فی ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا، حالانکہ جاپانی حکام کی جانب سے زبانی انتباہات جاری کیے جا چکے ہیں۔ مالیاتی منڈیوں میں اس سطح کو ممکنہ سرکاری مداخلت کی حد تصور کیا جاتا ہے۔

جاپان کی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے کہا ہے کہ حکومت زرمبادلہ کی منڈی میں ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت مناسب اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے تاکہ غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو روکا جا سکے۔

ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلند توانائی قیمتیں، امریکی معیشت کے مضبوط اعداد و شمار اور زیادہ شرح سود ڈالر کو سہارا دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ین پر دباؤ برقرار ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور لبنان سے متعلق کشیدگی نے بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ کیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے لبنان میں نئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے اپنی افواج واپس بلانے سے انکار کیا ہے، جس سے خطے میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔

ادھر سرمایہ کار امریکی نان فارم پے رولز رپورٹ کے منتظر ہیں، جس سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود پالیسی کے بارے میں اہم اشارے ملنے کی توقع ہے۔

Comments

200 حروف