BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سونے کی قیمت میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,462.22 ڈالر فی اونس تک آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر بھی سونا خسارے کی جانب گامزن رہا۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,462.22 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جبکہ رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر اس میں تقریباً 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح اگست میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد گر کر 4,489 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

دوسری جانب ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے نئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانے سے انکار کر دیا ہے، جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے۔

ادھر کنساس سٹی فیڈرل ریزرو کے صدر جیفری شمڈ نے کہا ہے کہ امریکی مرکزی بینک کے پاس یا تو شرح سود برقرار رکھنے یا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مزید اضافہ کرنے کا آپشن موجود ہے۔ سان فرانسسکو فیڈ کی صدر میری ڈیلی کا کہنا ہے کہ آئندہ فیصلے معیشت کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

مارکیٹ کی نظریں اب مئی کے امریکی نان فارم پے رولز اعداد و شمار پر مرکوز ہیں، جن سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ مانیٹری پالیسی کا اندازہ لگایا جائے گا۔

دریں اثنا چاندی، پلاٹینم اور پیلاڈیم کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تینوں دھاتیں بھی ہفتہ وار خسارے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

Comments

200 حروف