BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

یوکرین کے ڈرون حملے، روس کی اہم توانائی اور صنعتی تنصیبات نشانہ بن گئیں

  • روس کے سرحدی علاقوں روستوف، وورونژ اور بیلگوروڈ میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں
شائع اپ ڈیٹ

روسی حکام نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے رات گئے روس کے متعدد علاقوں میں توانائی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مہم میں شدت آ گئی ہے۔

روس کے وولگا دریا کے کنارے واقع علاقے سراتوف میں، جہاں کئی آئل ریفائنریز موجود ہیں اور جو گزشتہ برسوں میں یوکرینی حملوں کا بارہا نشانہ بنتا رہا ہے، گورنر رومان بوسارگن نے ٹیلی گرام پر کہا کہ سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

کیروف ریجن میں، جو ماسکو کے شمال مشرق میں تقریباً 1300 کلومیٹر دور ہے، گورنر الیگزینڈر سوکولوف نے بتایا کہ ڈرون حملے ارژومسکی ضلع میں ایک تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اسی طرح روس کے سرحدی علاقوں روستوف، وورونژ اور بیلگوروڈ میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بیلگوروڈ میں حکام کے مطابق تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روس کے زیرِ کنٹرول جزیرہ نما کریمیا میں ماسکو کے حمایت یافتہ گورنر سرگئی اکسیونوف نے بتایا کہ حکام نے پیٹرول کی فروخت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

یوکرین کی جانب سے حالیہ مہینوں میں روس کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں توانائی اور ایندھن کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

Comments

200 حروف