کامیابی کا راز کوچ پر اعتماد، پی ایس جی چیمپیئنز لیگ کی مسلسل دوسری بار فاتح
- دو چیمپیئنز لیگ ٹائٹلز اپنے نام کرنے کے بعد اب کھلاڑی ان کا ذکر ایک کوچ کے طور پر کم اور ٹیم کے معمار اور بہترین قائد کے طور پر زیادہ کرتے ہیں
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی چیمپیئنز لیگ میں مسلسل دوسری تاریخی فتح نے یورپ فٹ بال پر اس کی بالادستی ثابت کر دی ہے۔ کلب حکام کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے اسٹار کھلاڑیوں سے زیادہ لوئس اینریک کا پیدا کردہ جیت کا یقین اور ڈسپلن ہے۔
2023 میں پیرس آمد پر ہسپانوی کوچ نے سستی شہرت کے بجائے ٹیم کے اتحاد اور قربانی کے کلچر کو ترجیح دی، جس کے باعث کھلاڑی اب انہیں کوچ کے بجائے ایک عظیم ’معمار‘ مانتے ہیں۔
فائنل میں آرسنل کو پنالٹیز پر شکست دینے کے بعد اشرف حاکمی اور کپتان مارکینہوس نے کہا کہ اینریک نے ہمیں ایک فیملی بنایا اور اب وہ تیسرے ٹائٹل کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ کلمبیا اور چیلسی کے خلاف تھکا دینے والے سیزن اور انجریز کے باوجود اینریک نے وٹینیا اور نوجوان وارن زائر ایمری جیسے بینچ اسٹرینتھ کھلاڑیوں پر بھروسہ کر کے فتح ممکن بنائی۔ پی ایس جی اب سپر اسٹارز پر انحصار کے بغیر ایک واضح اور پائیدار معاشی واسٹریٹجک وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

























Comments