کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
چاندی کی فی تولہ قیمت 21 روپے کی کمی سے 8,013 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4538 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 21 روپے کی کمی سے 8,013 روپے ہوگئی۔

























Comments