پاکستان
بلاول بھٹو نے کراچی کی شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 39 کلومیٹر طویل شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے 40 ارب روپے کی لاگت سے تیار
- منصوبے سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں سہولت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع
بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو کراچی کی شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔
سندھ حکومت کے مطابق یہ 39 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے 40 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ قیوم آباد سے کاٹھور تک ایم 9 موٹروے کے ساتھ رابطہ فراہم کرے گی۔
سندھ کے وزیرِ اوقاف، مذہبی امور، زکٰوة وعشر، سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ یہ منصوبہ سفر کے وقت اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ شہر میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے لیے سندھ حکومت کے وسیع شہری ترقیاتی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کا حصہ ہے۔

























Comments