BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.98 Decreased By ▼ -4.47 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.53 Decreased By ▼ -0.57 (-0.19%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.85 Decreased By ▼ -1.31 (-1.41%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.80 Decreased By ▼ -4.11 (-1.81%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

سولر کا بڑھتا رجحان، ٹریٹ نے لیتھیم آئن بیٹریاں متعارف کروا دیں

  • پروڈکٹ لائن میں توانائی ذخیرہ کرنے کے جدید حل شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنی لیتھیم بیٹری کی مصنوعات متعارف کروا دی ہیں جس کا مقصد رہائشی اور تجارتی دونوں شعبوں میں انرجی اسوریج شلوشنز کی بڑھتی طلب کو پورا کرنا ہے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے لیتھین نیوپاور برانڈ کے تحت اپنی لیتھیم آئن بیٹری پروڈکٹ لائن لانچ کر دی ہے جو کمپنی کی جدت، مصنوعات میں تنوع اور توانائی ذخیرہ کرنے کے جدید حل پر مسلسل توجہ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کی پروڈکٹ لائن میں توانائی ذخیرہ کرنے کے جدید حل شامل ہیں جن میں رہائشی توانائی اسٹوریج سسٹم سیریز اور لیڈ ایسڈ ریپلیسمنٹ سیریز شامل ہیں۔ یہ سیریز لیتھیم بیٹری کا ایسا حل فراہم کرتی ہے جسے روایتی لیڈ ایسڈ بیٹریوں کی جگہ استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ لانچ کمپنی کے موجودہ بیٹری بزنس کو مزید وسعت دے گی اور توقع ہے کہ اس سے کمپنی کے پروڈکٹ پورٹ فولیو کو تقویت ملے گی جس سے کمپنی رہائشی اور تجارتی شعبوں میں قابلِ بھروسہ، موثر اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ توانائی ذخیرہ کرنے کے حل کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں کمپنی نے پاکستان میں لیتھیم آئن بیٹری کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹریت کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای او سید شہریار علی نے بی آر ریسرچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے لیتھیم آئن بیٹریوں کے ساتھ انورٹرز لانچ کرنے کے لیے ایک بڑی چینی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس میں مختلف سائز کے تقریباً پانچ ایس کے یوز شامل ہیں جن میں ٹاور اور وال ماونٹڈ سلوشنز بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع، بالخصوص سولر کی جانب منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو رہائشی اور تجارتی دونوں شعبوں میں یکساں مقبول ہو چکا ہے۔

پاکستانی تھنک ٹینک پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اب تک ملک بھر میں 33 گیگا واٹ کی گنجائش کے سولر پینلز نصب کیے جا چکے ہیں۔

Comments

200 حروف