BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

چین کی ڈونگ جن پاور ٹیک نے پنجاب کے اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) میں جدید ڈرائی بیٹری مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے جس کے تحت 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس سلسلے میں پیر کو ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

ڈونگ جن گروپ ایک ایسا ادارہ ہے جو لیڈ ایسڈ بیٹریوں اور لیتھیم بیٹری پیکس کی تیاری، تحقیق و ترقی اور فروخت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر شینزین میں واقع ہے جبکہ اس نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوان اور صوبہ جیانگ شی کی کاؤنٹی سنگان میں بالترتیب لیتھیم بیٹری اور لیڈ ایسڈ بیٹری کے کارخانے قائم کر رکھے ہیں۔

کمپنی نے بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، فلپائن، ترکیہ، برازیل اور دیگر ممالک میں بھی سرمایہ کاری کی ہے اور وہاں اپنے پیداواری یونٹ قائم کیے ہیں۔

پاکستان کے توانائی شعبے میں چینی سرمایہ کاری ایک کلیدی ستون کے طور پر ابھری ہے جہاں گزشتہ ایک دہائی کے دوران چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں نے سولر، ونڈ، ہائیڈرو پاور اور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پیر کو بتایا کہ پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان 300 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں اور تین درجن سے زائد مشترکہ منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

سفیر نے انکشاف کیا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی صفِ اول کی بیٹری ساز کمپنی سی اے ٹی ایل کے ساتھ فعال مذاکرات کررہا ہے جو لیتھیم آئن اور سوڈیم بیسڈ بیٹری ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہے۔

پاکستان اس کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے راغب کررہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیرِ اعظم کے آئندہ دورۂ چین کے دوران اس حوالے سے نمایاں پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔

Comments

200 حروف