BAFL 62.30 Increased By ▲ 0.90 (1.47%)
BIPL 27.93 Increased By ▲ 0.49 (1.79%)
BOP 36.62 Increased By ▲ 0.31 (0.85%)
CNERGY 8.24 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.31 Increased By ▲ 0.35 (1.75%)
DGKC 230.50 Increased By ▲ 3.36 (1.48%)
FABL 102.70 Increased By ▲ 1.24 (1.22%)
FCCL 59.80 Increased By ▲ 0.52 (0.88%)
FFL 17.93 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 24.29 Increased By ▲ 0.18 (0.75%)
HBL 311.52 Increased By ▲ 4.07 (1.32%)
HUBC 233.70 Increased By ▲ 0.56 (0.24%)
HUMNL 11.51 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 8.32 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
LOTCHEM 28.30 Increased By ▲ 0.11 (0.39%)
MLCF 109.49 Increased By ▲ 2.06 (1.92%)
OGDC 336.10 Increased By ▲ 1.19 (0.36%)
PAEL 45.65 Increased By ▲ 0.23 (0.51%)
PIBTL 18.93 Increased By ▲ 0.08 (0.42%)
PIOC 280.46 No Change ▼ 0.00 (0%)
PPL 245.95 Increased By ▲ 2.21 (0.91%)
PRL 36.64 Increased By ▲ 0.40 (1.1%)
SNGP 119.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 32.11 Increased By ▲ 0.26 (0.82%)
TELE 9.11 Increased By ▲ 0.09 (1%)
TPLP 11.08 Increased By ▲ 0.36 (3.36%)
TRG 65.26 Increased By ▲ 0.95 (1.48%)
UNITY 11.00 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کھیل

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا آج سے آغاز

  • گولڈ ٹیر کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنر اپ کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے
شائع May 12, 2026 اپ ڈیٹ May 12, 2026 12:41pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز آج سے ایبٹ آباد، ہری پور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہو رہا ہے۔

پہلی باراس ٹورنامنٹ کو گولڈ اور سلور ٹیرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گولڈ ٹیر میں 14 ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ 10 ٹیموں پر مشتمل سلور ٹیر کا آغاز پیر سے ہوگا۔ گولڈ ٹیر کی فاتح ٹیم فرسٹ کلاس گریڈ ون اور لسٹ اے ٹورنامنٹس کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

گولڈ ٹیر کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنر اپ کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 14 ٹیموں کو دو پولز (اے اور بی ) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے کے میچز ہری پور، ایبٹ آباد اور اسلام آباد، جبکہ پول بی کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم چھ تین روزہ میچز کھیلے گی، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنلز (14 تا 16 جون) کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔

Comments

200 حروف