BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بنوں حملہ : پاکستان کا افغان طالبان سے شدید احتجاج، احتجاجی مراسلہ جاری

  • خیبر پختونخوا حملے میں 15 پولیس اہلکاروں کی شہادت، پاکستان کے افغان ناظم الامور کی طلبی، دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے پر افغان طالبان انتظامیہ سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ احتجاج 9 مئی کو بنوں کے علاقے ’فتح خیل‘ میں پولیس چوکی پر ہونے والے کار بم حملے کے تناظر میں کیا گیا، جس میں 15 پولیس اہلکار شہید اور ایک شہری سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات اور تکنیکی شواہد سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے کی تھی۔

پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور افغان طالبان انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور تصدیق شدہ کارروائی کرے۔ بیان میں افغان حکام کو ان کا وہ وعدہ بھی یاد دلایا گیا جس کے تحت وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے پابند ہیں۔

دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس بھی افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی نشاندہی کر چکی ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش اور دیگر گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ سفارتی ذرائع اور دوست ممالک کے تعاون سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور ہوئے، لیکن سرحد پار دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف کوئی موثر ایکشن نہیں لیا گیا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور حملے کے ذمہ داروں کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بنوں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایران نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور ایرانی سفیر رضا امیری نے حکومتِ پاکستان اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف