BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.85 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.83 Increased By ▲ 0.03 (0.38%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
ٹیکنالوجی

ملکی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ

ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 2026 میں بڑھ کر 51 لاکھ (5.10 ملین) ہو گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.5 سے 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ تفصیلات وزیراعظم کی زیرِ صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے امور سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئیں۔

اجلاس کو ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 2024 کے 19 لاکھ سے بڑھ کر 2026 میں 51 لاکھ (5.10 ملین) ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی سیکٹر کا فروغ اور اس سے وابستہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

مزید برآں بریفنگ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں پاکستان میں فائیو جی سروسز کی نیلامی کی گئی، جو 2016 کے بعد اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی نیلامی تھی اور اس سے پاکستان کے لیے 50 کروڑ 90 لاکھ (509 ملین) امریکی ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا۔

اعلامیے کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے فروغ کے سلسلے میں فروری 2025 میں انڈس اے آئی ویک کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت 30 شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ انڈس اے آئی ویک میں 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی اور 88 پویلین لگائے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں اور ہیلتھ یونٹس کو فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مفت انٹرنیٹ ہاٹ اسپاٹس کی فراہمی کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سید پور ماڈل ویلج اور فاطمہ جناح پارک میں ای لرننگ پوڈزنصب کیے جا رہے ہیں۔

Comments

200 حروف