کاروبار اور معیشت
پٹرول 14.92، ڈیزل 15 روپے لٹر مزید مہنگا
- پٹرول کی نئی قیمت 414.78 ، ڈیزل کی 414.58 روپے فی لٹر ہوگئی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ایک ہفتے کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافہ کردیا۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14.92 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 399.86 روپے سے بڑھ کر 414.78 روپے فی لٹر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 399.58 روپے سے بڑھ کر 414.58 روپے فی لٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 9 مئی 2026 سے ہوگیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ ایکس ڈپو قیمتیں آنے والے ایک ہفتے تک لاگو رہیں گی۔
قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور شرحِ مبادلہ کے دباؤ کے باعث کیا گیا ہے جو براہِ راست ملکی ایندھن کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

























Comments