مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 576 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 576 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3257 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 483,762 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 7914 روپے ہوگئی۔

























Comments