بھارتی اسٹیل ٹائیکون کی قیادت میں 1.65 ارب ڈالر میں راجستھان رائلز کی ڈیل طے
- اس سودے کے بعد متل خاندان ٹیم کے 75 فیصد جبکہ پونا والا 18 فیصد حصص کے مالک بن جائیں گے
بھارتی اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل اور ویکسین ارب پتی آدر پونا والا نے آئی پی ایل فرنچائز ’راجستھان رائلز‘ کی خریداری کا 1.65 ارب ڈالر کا خطیر معاہدہ کر لیا ہے۔
اتوار کو جاری مشترکہ بیان کے مطابق اس سودے کے بعد متل خاندان ٹیم کے 75 فیصد جبکہ پونا والا 18 فیصد حصص کے مالک بن جائیں گے۔ بقیہ حصص منوج بدالے سمیت موجودہ سرمایہ کاروں کے پاس رہیں گے۔
راجستھان رائلز صرف بھارت تک محدود نہیں بلکہ یہ جنوبی افریقہ میں پال رائلز اور کیریبین میں بارباڈوس رائلز کی بھی مالکن ہے۔ لکشمی متل نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ سے محبت اور راجستھان سے خاندانی تعلق کی بنا پر وہ اس ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ یہ معاہدہ آئی پی ایل کی بڑھتی ہوئی مالی وقت کو ظاہر کرتا ہے، جس سے قبل مارچ میں بنگلور کی ٹیم 1.77 ارب ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ آئی پی ایل بھارتی معیشت کے لیے سالانہ 11 ارب ڈالر سے زائد ریونیو پیدا کرتی ہے۔























Comments