BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

مشرقِ وسطیٰ تنازع: کولگیٹ پامولیو کو 30 کروڑ ڈالر کے اضافی اخراجات کا خدشہ

  • خام مال، پیکجنگ اور لاجسٹکس کے بڑھتے اخراجات عالمی سطح پر صارفین کی قوتِ خرید یا اخراجات پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

کولگیٹ پامولیو نے کہا ہے کہ اسے رواں سال خام مال اور لاجسٹکس (ترسیل) کے اخراجات میں تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے اضافی بوجھ کی توقع ہے۔ کمپنی نے ان متعدد عالمی اداروں کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے باعث اخراجات کے شدید دباؤ کی نشان دہی کر رہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے پہلی سہ ماہی کے فروخت اور منافع کے اہداف سے بہتر نتائج سامنے آنے کے بعد ابتدائی ٹریڈنگ میں حصص کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کولگیٹ نے بھی اپنے حریفوں بشمول یونی لیور اور پراکٹر اینڈ گیمبل کی طرح امریکہ، ایران تنازع کے باعث بڑھتے ہوئے اخراجات کے دباؤ سے متعلق خبردار کیا ہے۔ اس تنازع نے سپلائی چین کو درہم برہم کر دیا ہے اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں۔

کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ اور پامولیو صابن بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ خام مال، پیکجنگ اور لاجسٹکس کے بڑھتے اخراجات عالمی سطح پر صارفین کی قوتِ خرید یا اخراجات پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

کولگیٹ نے کہا کہ اس کے کاسٹ سیونگ پروگرام کا مقصد 2028 تک آپریشنز کو سادہ بنانا ہے جس سے 20 کروڑ سے 30 کروڑ ڈالر تک کی بچت متوقع ہے اور اس کے زیادہ تر فوائد 2027 سے حاصل ہوں گے۔ کمپنی نے اپنے منافع (مارجن) کے تحفظ کے لیے قیمتوں میں اضافہ جاری رکھنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے، جو بنیادی طور پر نئی ’پریمیم مصنوعات کے ذریعے کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف