BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4,566.73 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز ایک ماہ کی کم ترین سطح سے بحالی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی رہی، تاہم بلند تیل کی قیمتوں نے مہنگائی اور طویل عرصے تک بلند شرح سود کے خدشات کو برقرار رکھا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4,566.73 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 31 مارچ کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔ اسی طرح جون ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,578.50 ڈالر پر پہنچ گئے۔

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث دیگر کرنسی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے سونا سستا ہو گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہی، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کے ساتھ ممکنہ امریکی ناکہ بندی کے اثرات پر بات چیت کی، جبکہ ایران پر زور دیا کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچے۔ ادھر فیڈرل ریزرو نے شرح سود کو برقرار رکھا، تاہم مہنگائی سے متعلق خدشات میں اضافے کی نشاندہی کی، جس سے پالیسی سازوں میں اختلاف بھی سامنے آیا۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر سونے کی طلب میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جو 1,230.9 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ سونے کی بارز اور سکوں کی خریداری میں اضافے اور مرکزی بینکوں کی جانب سے 3 فیصد زیادہ خریداری نے زیورات کی طلب میں 23 فیصد کمی کے اثرات کو زائل کر دیا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 72.18 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,911 ڈالر، جبکہ پیلیڈیم 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1,470.40 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Comments

200 حروف