BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 56.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.17 Increased By ▲ 0.05 (0.38%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.97 Increased By ▲ 0.18 (0.34%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.41 (-2.1%)
HBL 307.50 Increased By ▲ 1.40 (0.46%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.66 Increased By ▲ 0.50 (0.54%)
OGDC 315.95 Decreased By ▼ -0.78 (-0.25%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.41 Increased By ▲ 0.39 (0.42%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.81 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

  • نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کا استقبال کیا
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک ایرانی وفد جمعہ کی رات اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ یہ دورہ امن مذاکرات کے طویل انتظار کے بعد ہونے والے دوسرے دور سے قبل عمل میں آیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد کی باضابطہ تصدیق کردی۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک عہدیدار نے ایرانی وفد کے اس دورے کو امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی بحالی کی جانب ایک کلیدی قدم قرار دیا ہے جس کا مقصد ہفتوں سے جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

شیڈول کے مطابق، ایرانی وفد کا یہ مختصر گروپ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا۔

توقع ہے کہ عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد کے بعد مسقط (عمان) اور ماسکو (روس) بھی جائیںگے۔

ایرانی میڈیا نے تہران میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان دو طرفہ نوعیت کا ہوگا اور اسلام آباد کے بعد وہ مسقط اور ماسکو جائیں گے۔ عباس عراقچی نے خود بھی اپنی ایک ایکس پوسٹ میں اپنے ان سلسلہ وار دوروں کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے مزید تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی ٹیم کی قیادت میں جاری مشاورت کے نتیجے میں اسلام آباد میں امریکہ-ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کی اب توقع ہے، اگرچہ عوامی سطح پر ابھی تک کسی رسمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تیاریوں کے ایک اہم اشارے کے طور پر ممکنہ مذاکراتی عمل میں تعاون کے لیے امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیمیں پہلے سے ہی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وفد کی بھی ہفتہ کو روانگی متوقع ہے جو دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی جانب مزید پیش رفت کا اشارہ ہے۔ اب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس وفد کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد مذاکرات میں متوقع بات چیت میں شرکت کریں گے۔

Comments

200 حروف