پاکستان
شہباز شریف کا امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم
- مجھے پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے، شہباز شریف
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بندی میں توسیع کے لیے پاکستان کی درخواست قبول کی، تاکہ جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔
شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران ایک جامع ‘امن معاہدہ’ طے کرنے میں کامیاب ہوں گے، جو اس تنازع کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ جنگ بندی میں توسیع اس لیے کی گئی ہے تاکہ مذاکرات کو مزید وقت دیا جا سکے، یہاں تک کہ ایران اپنی نئی تجویز پیش کر دے۔

























Comments