BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان اسلام آباد امن مذاکرات کے لیے ایران کی باضابطہ تصدیق کا منتظر ہے، وزیر اطلاعات

  • 22 اپریل کی صبح 4:50 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر دو ہفتے کی جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے فیصلہ اہم ہے، عطاء تارڑ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسلام آباد میں مجوزہ امن مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کی شرکت سے متعلق پاکستان کو اب بھی تہران کی باضابطہ توثیق کا انتظار ہے، جبکہ جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے پیش رفت کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق 22 اپریل کو صبح 4 بج کر 50 منٹ (پاکستان معیاری وقت) پر دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہونے سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کوششیں ایسے وقت میں جاری ہیں جب واشنگٹن کی جانب سے ملے جلے اشارے سامنے آ رہے ہیں، جہاں ایک طرف مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری جانب دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس سے جنگ بندی کے برقرار رہنے اور بات چیت کے امکانات پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف