BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان میں ایک کروڑ سنگل فیز اسمارٹ میٹرز کی تنصیب، آئی ایف سی تکنیکی معاونت فراہم کرے گا

  • وزارت توانائی اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان 'ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز' کے معاہدے پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ورلڈ بینک گروپ کے رکن ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ ’ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے (ٹی اے ایس اے) پر دستخط کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایف سی اس منصوبے میں ٹرانزیکشن ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے گا اور ایک کروڑ سنگل فیز کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرنگ انفرااسٹرکچر کی بڑے پیمانے پر تنصیب کے حوالے سے جامع ٹیکنو-کمرشل جائزہ پیش کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو اس بنیادی ڈھانچے کی تنصیب، دیکھ بھال اور آپریشنز کے لیے راغب کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق قومی بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے، تاکہ پرانے نظام کی جگہ جدید انفرااسٹرکچر لایا جا سکے۔ اس تبدیلی سے نظام میں شفافیت، آپریشنل کارکردگی اور طویل مدتی مالی استحکام پیدا ہوگا۔

ایڈوانسڈ اسمارٹ میٹرنگ انفرااسٹرکچر(اے ایم آئی) اس تبدیلی کا بنیادی ستون ہے۔ اسمارٹ میٹرز بجلی کے استعمال کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، بجلی چوری کی نشاندہی، بلنگ کی درستگی میں بہتری اور انسانی مداخلت کو کم کر کے غلطیوں کے خاتمے کو یقینی بناتے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر شفاف نیلامی کے ذریعے سنگل فیز اور تھری فیز اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی لائی گئی ہے، جس سے قومی خزانے اور صارفین کو خاطر خواہ بچت ہوگی۔ تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر نئے کنکشن پر صرف اسمارٹ میٹر لگائیں اور کسی بھی نئے درخواست گزار کو روایتی میٹر جاری نہ کیا جائے۔ مزید برآں تمام موجودہ تھری فیز صارفین کے میٹرز کو بھی ایک مقررہ مدت کے اندر اسمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف