BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.20 (-1.55%)
DFML 16.97 Increased By ▲ 0.06 (0.35%)
DGKC 186.25 Decreased By ▼ -0.72 (-0.39%)
FABL 93.38 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
FCCL 52.16 Increased By ▲ 0.31 (0.6%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.47 (2.44%)
HBL 302.02 Decreased By ▼ -0.81 (-0.27%)
HUBC 200.49 Decreased By ▼ -0.84 (-0.42%)
HUMNL 9.32 Increased By ▲ 0.05 (0.54%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.45 (8.05%)
LOTCHEM 25.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.51%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.39 (-0.43%)
OGDC 315.91 Decreased By ▼ -1.14 (-0.36%)
PAEL 34.06 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.51 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 236.45 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PPL 220.29 Decreased By ▼ -0.83 (-0.38%)
PRL 94.32 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
SSGC 23.17 Increased By ▲ 0.10 (0.43%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 11.90 Increased By ▲ 0.16 (1.36%)
TRG 56.49 Increased By ▲ 1.15 (2.08%)
UNITY 7.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • یورو، برطانوی پاؤنڈ اور آسٹریلوی ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں میں کمی دیکھی گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ڈالر پیر کے روز ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدے کے غیر یقینی امکانات کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہو گئے۔

امریکہ نے اتوار کو کہا تھا کہ اس نے ایک ایرانی کارگو جہاز قبضے میں لے لیا ہے جو اس کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اسی کے ساتھ تہران نے امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کے امن مذاکرات میں شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد یورو، برطانوی پاؤنڈ اور آسٹریلوی ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں میں کمی دیکھی گئی، جبکہ ڈالر انڈیکس 98.38 کی سطح پر مستحکم رہا۔

ماہرین کے مطابق کشیدگی میں اضافہ توانائی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا باعث بنا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 7 فیصد بڑھ کر 96.8 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 90.74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری غیر یقینی صورتحال عالمی تیل سپلائی کے لیے بڑا خطرہ ہے، کیونکہ یہ راستہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل کا ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹس میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

Comments

200 حروف