BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت کی پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک، پولیس

  • امدادی کارکن اب بھی حادثے کی جگہ پر کارروائیوں میں مصروف ہیں، حکام
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی بھارت کی پٹاخہ فیکٹری میں لگی آگ نے کم از کم 20 افراد کی جان لے لی اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا، پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی پولیس چیف این شری ناتھا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ریاست تمل ناڈو کے ضلع ورودھونگر میں ایک لائسنس یافتہ فیکٹری میں پیش آنے والے اس حادثے میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارکن اب بھی جائے وقوعہ پر کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بھارت میں صنعتی حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں، جس کی بڑی وجہ حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد کی کمی اور قوانین کا کمزور نفاذ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اس انتہائی تکلیف دہ واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی ان ہلاکتوں کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسی ہفتے وسطی بھارت کے ایک پاور پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں بھی 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ ماہ مغربی بھارت میں آتش بازی کے سامان کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ نے 17 افراد کی جان لی تھی۔

Comments

200 حروف