دنیا
ایران نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھول دیں، ایجنسی
- 3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فلائٹ ٹریکر ویب سائٹس پر کوئی بین الاقوامی پرواز ایران عبور کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی
ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ایران نے ہفتے کو اپنی سرزمین کے مشرقی حصے سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر دوبارہ کھول دی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود کے مشرقی حصے کے فضائی راستے ایران سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھلے ہیں، مزید بتایا گیا کہ کچھ ایئرپورٹس بھی صبح 7:00 بجے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔
تاہم 3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فلائٹ ٹریکر ویب سائٹس پر اب بھی کوئی بین الاقوامی پرواز ایران عبور کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی اور کئی پروازیں طویل متبادل راستے اختیار کر کے اس کی فضائی حدود سے بچتی نظر آئیں۔






















Comments