BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

جسپریت بمراہ کی فارم کھونے کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز کی آئی پی ایل مہم دم توڑ گئی

  • اہم مواقع پر ممبئی کی کارکردگی میں وہ کاٹ نظر نہیں آئی، مہیلا جے وردھنے
شائع اپ ڈیٹ

ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے پنجاب کنگز کے خلاف شکست کے بعد اسٹار باؤلر جسپریت بمراہ کا دفاع کیا ہے۔ بمراہ مسلسل پانچویں میچ میں کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث پانچ بار کی چیمپئن ممبئی کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر آ گئی۔

جے وردھنے کا کہنا تھا کہ بمراہ اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں لیکن حریف ٹیمیں ان کے خلاف محتاط کھیل رہی ہیں اور دیگر باؤلرز کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم پاور پلے میں دباؤ بڑھانے اور وکٹیں لینے میں ناکام رہی ہے۔ جے وردھنے کے مطابق ہم کرکٹ تو اچھی کھیل رہے ہیں، مگر اہم مواقع پر حریف ٹیمیں ہم سے زیادہ بہتر اور مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

دوسری جانب کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹیم کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے، تاکہ اس ناکامی کے سلسلے کو روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، تاکہ ٹورنامنٹ میں واپسی ممکن ہو سکے۔

Comments

200 حروف