BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکہ ایران امن معاہدے کی امیدیں برقرار، سونے کی قیمتیں مستحکم

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,789.67 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں اور یہ مسلسل چوتھے ہفتے کے اضافے کی جانب گامزن ہیں۔ سرمایہ کاروں کی نظریں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے پر مرکوز ہیں، جس سے مہنگائی اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات میں کمی آئی ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,789.67 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر اس میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز بھی 4,809.30 ڈالر پر بغیر تبدیلی کے رہے۔

مارکیٹ میں اس وقت مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے کیونکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اگلا اجلاس ہفتے کے اختتام پر ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے خدشات میں مزید نرمی آ سکتی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں کو مزید سہارا مل سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی، تاہم یہ ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی طرف جا رہا ہے۔ کمزور ڈالر عام طور پر سونے کی قیمتوں کو سہارا دیتا ہے کیونکہ یہ دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا سستا بنا دیتا ہے۔

چاندی کی قیمت میں 0.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 78.26 ڈالر فی اونس پر رہی، تاہم یہ بھی مسلسل چوتھے ہفتے کے اضافے کی طرف بڑھ رہی ہے

پلاٹینم 0.5 فیصد کی کمی سے 2,075.30 ڈالر پر، جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,552.91 ڈالر پر تھا۔

Comments

200 حروف