BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

ایران امن معاہدے کی امید، ڈالر چھ ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب برقرار

  • یورو 1.1808 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3569 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ڈالر جمعرات کے روز بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مارچ کے اوائل کے بعد اپنی کم ترین سطح کے قریب برقرار رہا، کیونکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے پر امید نے عالمی منڈی میں خطرے سے بچنے کے رجحان کو کم کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ خاتمے کے قریب ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر دوبارہ پاکستان میں ہو سکتا ہے، جو اس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اس بات پر غور کر رہا ہے کہ اگر معاہدہ طے پا جائے تو آبنائے ہرمز کے عمانی حصے سے بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاکہ دوبارہ کشیدگی سے بچا جا سکے۔

یورو 1.1808 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3569 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا، دونوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور یہ فروری کے بعد کی بلند ترین سطح کے قریب رہے۔ ڈالر انڈیکس 98.027 پر مستحکم رہا، تاہم یہ مسلسل آٹھ سیشنز سے کمی کے رجحان میں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ اب جنگ کے رسک پریمیم کو کم کر رہی ہے اور سرمایہ کار زیادہ خطرناک اثاثوں کی طرف واپس جا رہے ہیں، جس سے ڈالر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر میں بھی بہتری دیکھی گئی، جبکہ جاپانی ین معمولی مضبوط ہوا۔ آف شور چینی کرنسی بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدرے بہتر رہی، عالمی معاشی اعداد و شمار کے اجرا سے قبل مارکیٹ محتاط رہی۔

Comments

Comments are closed.