کاروبار اور معیشت
سعودی عرب کی 3 ارب ڈالر کی اضافی امداد: پاکستان کے عالمی بانڈز کی قیمتوں میں اضافہ
- 2031 اور 2036 میں میچور ہونے والے ڈالر بانڈز کی قیمتوں میں 0.8 سینٹ کا اضافہ ہوا
سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی امداد کی خبروں پر بدھ کو پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ یہ امداد جنوبی ایشیائی ملک کو متحدہ عرب امارات کو قرض کی واپسی سے پیدا ہونے والے اربوں ڈالر کے مالیاتی فرق کو دور کرنے میں مدد دے گی۔
ٹریڈ ویب کے اعدادوشمار کے مطابق، 2031 اور 2036 میں میچور ہونے والے (مدت پوری کرنے والے) ڈالر بانڈز کی قیمتوں میں 0.8 سینٹ کا اضافہ ہوا جس میں مؤخر الذکر (2036 کے بانڈ) کی بولی 97.77 سینٹ فی ڈالر لگائی گئی۔
یہ بانڈز فروری کے اواخر کے بعد سے اپنی مضبوط ترین سطح پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں، جب اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف حملے کیے تھے، جس سے پورے خطے میں ایک وسیع تر تنازع شروع ہوگیا تھا۔
























Comments