جدید لگژری گاڑی کی مقامی سطح پر پہلی بار اسمبلنگ کا آغاز
- جی ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے چین سے باہر پہلی بار ٹینک 500 کی اسمبلنگ شروع کردی گئی
گریٹ وال موٹر (جی ڈبلیو ایم) نے سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری میں اپنی فلیگ شپ لگژری ایس یو وی ٹینک 500 کی مقامی سطح پر اسمبلنگ (سی کے ڈی) کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
یہ موقع پاکستان میں جی ڈبلیوایم کی موجودگی کے پانچ کامیاب سال کی تکمیل کا بھی عکاس ہے، جو جدت، لوکلائزیشن اور پریمیم سفری سہولیات کے حوالے سے برانڈ کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
اس باوقار تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی (وزیر مملکت) برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل سن یان بھی موجود تھے، جو پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط ہوتے صنعتی اور اقتصادی تعاون کی علامت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی ڈبلیو ایم پاکستان کے کنٹری منیجر واکر نے کہا کہ ٹینک 500 کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز پاکستان میں جی ڈبلیو ایم کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ چین کے باہر پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں ٹینک 500 (پی ایچ ای وی) کو اسمبل کیا جا رہا ہے، جو اس مارکیٹ پر ہمارے اعتماد اور اس کی ترقی کے لیے ہماری طویل مدتی وابستگی کا عکاس ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments