وزیراعظم شہباز شریف کی کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات پر تبادلہ خیال
- کینیڈین وزیراعظم نے پاکستان کے سفارتی اقدامات کی تعریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی امن کوششوں پر مبارکباد پیش کی جن کی بدولت عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی اور حال ہی میں پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات منعقد ہوئے۔
خوشگوار گفتگو کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے پاکستان کے سفارتی اقدامات کی تعریف کی اور امریکہ و ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دونوں فریقین کو جنگ بندی برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی جانب پیش رفت کی ترغیب دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور زراعت، قابل تجدید توانائی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے کے ساتھ پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کینیڈین وزیراعظم کو ان کی سہولت کے مطابق پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا






















Comments