BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)
مارکٹس

مہنگے ڈالر کے باعث سونے کی قیمتیں گرگئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,718.98 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے اور سونا مہنگے ڈالر کے باعث تقریباً ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,718.98 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو دورانِ تجارت 7 اپریل کے بعد کم ترین سطح تھی۔ امریکی سونا فیوچرز بھی 1 فیصد کمی کے ساتھ 4,742 ڈالر پر آ گئے۔

ڈالر کی قدر میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئیں۔ یہ اضافہ اس خدشے کے بعد سامنے آیا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی کر سکتی ہے، جس سے ایرانی تیل کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں۔

امریکی اور ایرانی فریقین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے کسی بھی فوجی جہاز کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ ان کے مطابق جیسے ہی تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر جاتی ہیں، مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقع بڑھ جاتی ہے، جو سونے کی طلب کو کم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود اور مضبوط ڈالر سونے جیسے غیر منافع بخش اثاثے کی کشش کم کرتے ہیں۔ اس کے برعکس افراطِ زر عام طور پر سونے کی قیمت کو سہارا دیتا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں شرح سود کی پالیسی زیادہ اہم عنصر بن چکی ہے۔

دیگر دھاتوں میں، اسپاٹ سلور 2.2 فیصد کمی کے ساتھ 74.23 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 2,034.95 ڈالر، جبکہ پیلیڈیم 1 فیصد بڑھ کر 1,535.77 ڈالر پر آگیا۔

Comments

200 حروف