کاروبار اور معیشت
ٹیکس دہندگان کے لیے ایف بی آر کال سینٹر سروسز معطل
- ای میل سروس معمول کے مطابق کام کرتی رہے گی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری دفاتر کی مکمل بندش کے باعث، ٹیکس دہندگان کے لیے ایف بی آر کے کال سینٹر کی خدمات بند رہیں گی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ دو دنوں کے دوران ٹیکس دہندگان کے فوری سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹر گزشتہ دو دنوں سے بند رہا۔
ایف بی آر کے ایک پیغام میں واضح کیا گیا کہ ای میل سروس معمول کے مطابق کام کرتی رہے گی تاہم کال سینٹر ٹیکس دہندگان کی فوری کالز سننے کے قابل نہیں ہوگا۔























Comments