BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

لینڈ مافیا کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ، ضیاء الحسن لنجار نے تاجر برادری کو آگاہ کردیا

  • اجلاس میں قبضہ مافیا اور اراضی واگزاری سے متعلق 21 کیسز کا پوائنٹ ٹو پوائنٹ جائزہ لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت کراچی میں کاروباری برادری اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسدادِ تجاوزات اور لینڈ گریبنگ کے خلاف قائم کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں قبضہ مافیا اور اراضی واگزاری سے متعلق 21 کیسز کا پوائنٹ ٹو پوائنٹ جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں اجلاس کو بتایا گیا کہ 21 کیسز میں سے 6 کیسز حل کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس میں تجاوزات اور زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں شکایات کے مرتکب لینڈ مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر آپریشن ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ تحریری شکایات پر کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور فوری طور پر ان کا جائزہ لیا جائے۔

مزید برآں سرکاری ونجی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کےخاتمے کیلیے واضح ٹاسکنگ کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید متحرک بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے زور دیا کہ لینڈ گریبنگ اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، اراضی واگذاری میں شفافیت،احتساب اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر میکنزم ناگزیر ہے اور اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے واضح لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

کمشنر کراچی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ضلعی انتظامیہ انسدادِ تجاوزات مہم میں مزید متحرک ہے اور شہر میں سرکاری اراضی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ قبضوں کے خاتمے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف پولیس کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ تمام فیلڈ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ پولیس، کمشنر کراچی اور تاجر برادری کے درمیان قریبی رابطہ برقرار ہے۔

اجلاس میں کمشنر کراچی,سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن،آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، اینٹی کرپشن اور ہوم ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان،کاروباری برادری کے نمائندے، چیئرمین آباد،صدر کے سی سی آئی،ایف پی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے ارکان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تاجر برادری نے اجلاس کے انعقاد اور اس کے اغراض و مقاصد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل اور شکایات پر بروقت ردعمل اور پولیس کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ امن اور مفاد عامہ کے اقدامات میں وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

Comments

200 حروف