BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

برطانیہ کو ایران جنگ کے بعد نئی سمت اختیار کرنا ہوگی، کیئر اسٹارمر

  • اس بحران نے برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، برطانوی وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران جنگ کو برطانیہ کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ بننا چاہیے، اور حکومت ایک زیادہ غیر مستحکم اور خطرناک عالمی ماحول سے نمٹنے کے لیے معیشت اور دفاع کو مضبوط بنائے گی۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود آبنائے ہرمز تاحال تقریباً بند ہے، جس سے توانائی کی عالمی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس بحران نے برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور مستقبل میں مہنگائی اور معاشی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو لائن ان دی سینڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو گزشتہ دو دہائیوں کے مسلسل بحرانوں جیسے 2008 کا مالیاتی بحران، بریگزٹ، کووڈ وبا اور یوکرین جنگ کے بعد اب ایک نئی سمت اختیار کرنا ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ برطانیہ کو توانائی، دفاع اور معاشی سلامتی کے شعبوں میں خود کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ آئندہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ 2024 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اسٹارمر کو معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے ایران کے خلاف امریکی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کو عوامی حمایت ملنے پر اسے اپنی پالیسی کی کامیابی قرار دیا ہے۔

Comments

200 حروف