دنیا
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا جنگ کے بعد پہلا ٹیلی فونک رابطہ
- گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ یہ رابطہ اس وقت ہوا جب تہران نے اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے ردعمل میں خلیجی ممالک پر حملے کیے تھے، اور یہ دونوں ممالک کے درمیان اس واقعے کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق اس گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مدد مل سکے۔ یہ بیان امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے ایک دن بعد جاری کیا گیا۔
























Comments