اسرائیل کا عسلویہ میں ایران کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر حملہ، وزیر دفاع کی تصدیق
- ایران کے شہر عسلویہ میں واقع ساؤتھ پارس پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائيل کاٹز نے بتایا کہ اسرائیل نے عسلویہ میں واقع ایران کے سب سے بڑے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے، جسے انہوں نے تہران کے لیے ایک شدید معاشی دھچکا قرار دیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق پیر کو عسلویہ میں واقع ایران کے ساؤتھ پارس پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری جانب تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ عسلویہ کو بجلی، پانی اور آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنیوں پر حملہ کیا گیا ہے، تاہم پارس پیٹرو کیمیکل کمپنی کو نقصان نہیں پہنچا، البتہ حملوں کے نتیجے میں عسلویہ کے تمام پیٹرو کیمیکل یونٹس کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں بھی اسرائیل نے ایران کی توانائی کے سب سے بڑے ذریعے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس کے قریبی پروسیسنگ حب عسلویہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں توانائی کے اہداف پر حملے کیے تھے۔

























Comments