BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ، سی سی پی کا کیبل بنانے والی دو کمپنیوں پر 26 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ

  • نیو ایج کیبلز پرائیویٹ لمیٹڈ پر 7 کروڑ 50 لاکھ اور جی ایم کیبلز اینڈ پائپس پرائیویٹ لمیٹڈ پر 19 کروڑ 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ریگولیٹر
شائع اپ ڈیٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ (ری سیل پرائس مینٹیننس) اور کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی پر کیبل بنانے والی دو کمپنیوں پر مجموعی طور پر 26 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

منگل کو جاری اعلامیے میں ریگولیٹر نے بتایا کہ نیو ایج کیبلز پرائیویٹ لمیٹڈ پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے اور جی ایم کیبلز اینڈ پائپس پرائیویٹ لمیٹڈ پر 19 کروڑ 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈیلرز کو مقررہ حد سے زائد ڈسکاؤنٹ دینے سے روک رکھا تھا۔

سی سی پی نے دستاویزی شواہد اور کمپنیوں کے جاری کردہ پالیسی سرکلرز کی بنیاد پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ ان دستاویزات سے انکشاف ہوا کہ ڈیلرز کو ایک خاص حد سے کم قیمت پر مال بیچنے سے منع کیا گیا تھا اور حکم عدولی کی صورت میں ڈیلرشپ ختم کرنے جیسی تادیبی کارروائیوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد کمیشن نے ایکٹ کے سیکشن 37(1) کے تحت باقاعدہ انکوائری کی اجازت دی، جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے ری سیل پرائس کی پابندیاں عائد کر کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کی ہے۔ تحقیقات کے مطابق نیو ایج کیبلز نے ڈیلرشپ معاہدوں کے ذریعے جبکہ جی ایم کیبلز نے ریٹ کنٹرول نوٹسز اور دیگر ذرائع سے ان پابندیوں پر عملدرآمد کروایا۔

انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ سماعت اور شواہد کے تفصیلی جائزے کے بعد کمیشن نے قرار دیا کہ ان اقدامات سے ایک ہی برانڈ کے ڈیلرز کے درمیان قیمتوں کا مقابلہ ختم ہوا اور صارفین کے انتخاب کے حق پر منفی اثر پڑا۔ یہ پابندیاں سرکلرز کے ذریعے باقاعدہ شکل میں نافذ کی گئی تھیں اور معطلی یا خاتمے کی دھمکیوں کے ذریعے ان پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا تھا۔

جرمانے کے تعین کے دوران کمیشن نے نوٹ کیا کہ نیو ایج کیبلز نے کارروائی کے دوران تعاون کا مظاہرہ کیا، جبکہ اس کے برعکس جی ایم کیبلز نے انکوائری شروع ہونے کے باوجود اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھیں اور دستاویزی شواہد کو جھٹلانے کی کوشش کی۔ نتیجے کے طور پر جی ایم کیبلز پر مالی سال 25-2024 کے سالانہ ٹرن اوور کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جو 19 کروڑ 22 لاکھ روپے بنتا ہے۔

سی سی پی نے دونوں کمپنیوں کو 60 دن کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ناکامی کی صورت میں روزانہ 5 لاکھ روپے اضافی جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ کمپنیوں کو فوری طور پر قیمتوں کے تعین کی غیر قانونی مشقیں بند کرنے، ڈیلرز کو جاری کردہ پابندیوں پر مبنی ہدایات واپس لینے اور آزادانہ قیمتیں مقرر کرنے کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیو ایج کیبلز کو اپنے ڈیلرشپ معاہدوں سے ڈسکاؤنٹ کی حد سے متعلق شقیں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیشن کا یہ فیصلہ مارکیٹ میں منصفانہ مقابلے کو فروغ دینے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف