BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

آبنائے ہرمز جائیں اور ’بس اسے اپنے قبضے میں لے لیں‘ ٹرمپ کی سابقہ اتحادی ممالک پر تنقید

  • امریکی صدر نے برطانیہ اور فرانس کو ایک ماہ سے جاری جنگ میں غیر معاون قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ان ممالک پر زور دیا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مسلط جنگ میں مدد فراہم نہیں کر رہے کہ وہ امریکی تیل خریدیں اور آبنائے ہرمز جائیں اور ’’بس اسے اپنے قبضے میں لے لیں‘‘۔

ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس کو ایک ماہ سے جاری جنگ میں غیر معاون قرار دیا، جس نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا، توانائی کی قیمتیں بڑھا دی اور ایران نے موثر طور پر تیل کے ٹینکرز کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو روک رکھا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’وہ تمام ممالک جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر سکتے، جیسے برطانیہ، جس نے ایران کی اعلیٰ قیادت کے خاتمے میں شامل ہونے سے انکار کیا، میرے پاس آپ کے لیے ایک تجویز ہے: اول، امریکہ سے (جیٹ فیول کی) خریداری کریں، ہمارے پاس بہت ہے، اور دوم، تھوڑی دیر کے لیے حوصلہ رکھیں، آبنائے ہرمز جائیں، اور بس اسے اپنے قبضے میں لے لیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”آپ کو اپنے لیے لڑنا سیکھنا پڑے گا، امریکہ آپ کی مدد کے لیے اب وہاں نہیں ہوگا، جیسے آپ ہماری مدد کے لیے موجود نہیں تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ”سب سے مشکل کام تو ہو گیا۔ اب اپنا تیل خود حاصل کریں!“

انہوں نے فرانس پر بھی تنقید کی کہ اس نے اسرائیل کو فوجی ساز و سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنے علاقے سے پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Comments

200 حروف